چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی کیخلاف انکوائری بند نہیں کرائی ۔ چیئرمین نیب جاوید اقبال

Chairmen NAB
5

مانیٹئرنگ ڈیسک( 24 گھنٹے

NAB

قومی احتساب بیورو (نیب) نے کہا ہے کہ نیب کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف انکوائری بند نہیں کرائی۔

نیب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انکوائری بند کرانے کا فیصلہ نیب لاہور کی ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ کے دوران کیا گیا۔ترجمان نیب کا مزید کہنا ہے کہ بورڈ میٹنگ میں انکوائری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، ناکافی ثبوت پر انکوائری بند کروائی گئی۔

نیب ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ چیئرمین نیب کا چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف انکوائری بند کرانے کا میڈیا میں دیا جانے والا تاثر درست نہیں۔

جواب چھوڑیں