عمران خان کے  خلاف کسی اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے۔ چوہدری شجاعت حسین

ch Sujhaat
7

مانیئٹرنگ ڈیسک لندن  (24 گھنٹے )

London News

ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ عمران خان کے  خلاف کسی اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ نیب والے ہمارے گھروں میں پانی کی ٹونٹیاں اور نلکےبھی گنتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ کو کمزور نہ سمجھیں وہ سیاسی طور پر طاقت ور ہیں۔


چوہدری شجاعت حسین نے سوال کیا کہ کیا آپ نے کوئی کشتی لڑانی ہے کہ تگڑا وزیر اعلیٰ ہو؟

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف کسی اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے۔

جواب چھوڑیں