چوہدری نثار مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس سے پھر غیرحاضر

ch nisar
51

مانیٹئرنگ ڈیسک( 24 گھنٹے)

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں سابق وفاقی وزیر اورسینئر پارتی رہنما چوہدری نثار شریک نہیں ہوئے۔

چوہدری نثار مرکزی مجلس عاملہ کے لاہور میں ہونے والے اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوئے تھے

جس میں نواز شریف کو تاحیات صدر اور شہباز شریف کو قائم مقام صدر منتخب کیا گیا تھا۔ جسکے بعد یہ باتیں سننے میں آرہی تھیں

کہ نواز شریف کے ساتھہ ناراضگی کی وجہ سے نثار کو اجلاس میں بلایا ہی  نہیں گیا

لاہور اجلاس کے بعد چوہدری نثار نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی اورکہا کہ انھیں نہیں پتا کہ مسلم لیگ کا بیانیہ کیا ہے ۔ اسکے بعد نواز شریف کے ساتھہ انکی دوریا ں ہی نظر آرہی ہیں۔

جسکی ایک جھلک مسلم لیگ ن کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں بھی نظر آئی۔

لیکن ایک بات بڑی دلچسپ تھی کہ کنونشن سینٹر کے اطراف لگنے والے بینرز پر نواز شریف ۔ شہباز شریف کے ساتھہ چوہدری نثار کی تصویریں بھی لگی ہوئی تھیں۔

جواب چھوڑیں