دیامیر ۔بابو سر ٹاپ پر بس پہاڑ سے ٹکراگئی ۔ پاک فوج کے 10 جوانوں سمیت 27 مسافرجاں بحق

Accident
10

مانیٹئرنگ ڈیسک دیامر : ( 24 گھنٹے )

Bus Accident

گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقے بابوسر پاس پر بس حادثے کے نتیجے میں27 افراد جاں بحق ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسکردو سے راولپنڈی جانے والی تیز رفتار مسافر کوچ موڑ کاٹتے ہوئے بابو سر ٹاپ کے قریب گٹی داس کے مقام پر پہاڑ سے ٹکرا گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مسافر کوچ حادثے میں جاں بحق افراد میں پاک فوج کے 10 جوان بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق زخمیوں کو آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے سی ایم ایچ گلگت پہنچایا گیا ہے جب کہ 26 افراد کی لاشیں بھی اسپتال پہنچا دی گئی ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بابو سرٹاپ پر ہونے والے حادثے پر پاک فوج کا ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے۔

پولیس کے مطابق حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 26 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوئے۔ حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو چلاس کے اسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 26 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جب کہ 12 مسافر شدید زخمی ہیں۔

بعدازاں بالاکوٹ کے اسپتال منتقل کیے گئے 6 میں سے ایک شخص دوران علاج دم توڑ گیا۔

دیامر پولیس ترجمان محمد وکیل کا کہنا تھا کہ نجی کمپنی کی مسافر بس اسکردو سے راولپنڈی کی جانب جارہی تھی کہ اسے بابوسر پاس کے نزدیک حادثہ پیش آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات چلنے والی بس صبح سویرے ڈرائیور سے بے قابو ہو کر پہاڑ سے ٹکراگئی۔

آئی جی گلگت بلتستان ثناء اللہ عباسی کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن میں پاک فوج اور پولیس کے جوان حصہ لے رہے ہیں جب کہ جاں بحق مسافروں کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کی جارہی ہیں۔

جواب چھوڑیں