سی ڈی اے کے سابق ممبر اسٹیٹ بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسد منیر نے خودکشی کرلی

Asad Munir
13

مانیئٹرنگ ڈیسک (24 گھنٹے )

Asad Munir

سابق ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسد منیر  نے خودکشی کرلی۔

نجی ٹی وی نے پولیس ذرائع کے حوالے خبر دی ہے کہ بریگیڈیئر (ر) اسد منیر کی لاش ڈپلومیٹک انکلیو میں ان کے فلیٹ پر پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی ہے۔

گزشتہ روز قومی احتساب بیورو (نیب) ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں اسد منیر کے خلاف ریفرنس دائر کرنےکی منظوری دی گئی تھی، ان پر نیب نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ایف 11 میں پلاٹ بحال کرنے کا الزام لگایا گیا تھا خاندانی ذرائع کے مطابق اسد منیر گزشتہ روز سے میڈیا پر چلنے والی خبروں پر کافی پریشان تھے اور خاندانی ذرائع نے پولیس کو اپنے بیان میں کہا کہ اسد منیر نے کہا تھا کہ یہ نیب میرا پیچھا کیوں نہیں چھوڑتا۔

بریگیڈیئر (ر) اسد منیر عسکری انٹیلی جینس ایجنسی پشاور کے ڈائریکٹر بھی رہے ہیں۔


https://twitter.com/Khalid_Munir/status/1106365106710036480

جواب چھوڑیں