جنگ شاہی ۔ ریلوے ٹریک پر نصب بم ناکارہ بنادیا گیا

Jung Shahi
5

مانیئٹرنگ ڈیسک ٹھٹھہ : (24 گھنٹے )

Bomb Defused

جنگ شاہی اور رن پٹھانی ریلوے ٹریک پر نامعلوم افراد کی جانب نصب کیا گیا بم برآمد، مزید بم برآمد ہونے کا خدشہ ہے۔

زرائع کے مطابق ٹھٹھہ میں جنگ شاہی اور رن پٹھانی ریلوے ٹریک پر بم موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد پولیس نے سرچنگ شروع کردی۔

ایس ایس پی شبیر احمد کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکورڈ نے سرچنگ کے دوران ٹریک سے ایک بم برآمد کرلیا ہے جبکہ مزید بم برآمد ہونے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹریک پر بم موجودگی کی اطلاع کے بعد اندورن ملک آنے جانے والی ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنز پر روک دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ریلوے، ضلعی پولیس اور بم ڈسپوزل اسکورڈ کی جانب سے ٹریک پر مزید سرچنگ جاری ہے جبکہ بی ڈی ایس نے برآمد ہونے والا بم ناکارہ بنا دیا۔

لاہور و کراچی جانے والی ٹرینیں مختلف اسٹیشنز پر روکی ہوئی تھیں لیکن بم ناکارہ بنانے بعد ریلوے سروس بحال کردی گئی تھی۔

جواب چھوڑیں