بالی وڈ ہیرو پربھاس اور ہیروئن انوشکا شیٹھی کیا شادی کرنے والے ہیں ؟

Anushka Satthi
26

مانیٹئرنگ ڈیسک ممبئی:  (24 گھنٹے )

BollyWood News

 بالی وڈ کے ہیرو پربھاس اور ہیروئن انوشکا شیٹھی کے درمیان تعلقات کی خبریں کافی عرصے سے چل رہی ہیں۔

دونوں کے درمیان ’باہو بلی 2‘ میں کام کرنے کے دوران تعلقات استوار ہوئے اور پھر یہ تعلقات رومانس تک پہنچے اور گذشتہ کچھ عرصے سے خبریں ہیں کہ وہ جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

کچھہ عرصے سے چہ مگوئیاں تھیں کہ پربھاس اور انوشکا شیٹھی 2018 کے آخر تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ پربھاس کے چچا نے گذشتہ برس بتایا تھا کہ ان کے بھتیجے 2018 کے آخر تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، تاہم ایسا نہیں ہوا۔

گذشتہ چند ماہ سے بھارتی میڈیا میں ایک بار پھر پربھاس اور انوشکا شیٹھی کی شادی کی خبریں وائرل ہیں کہ دونوں رواں برس کے آخر تک شادی یا پھر منگنی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔اپنی شادی اور منگنی کی خبروں پر کچھ دن قبل ہی انوشکا شیٹھی نے خاموشی توڑتے ہوئے پربھاس کو اپنا بہترین دوست قرار دیا تھا۔

انکا کا کہنا تھا کہ یہ سچ ہے کہ پربھاس ان کے بہترین دوست ہیں، تاہم ان دونوں نے شادی کے حوالے سے ابھی کوئی پروگرام نہیں بنایا۔اداکارہ نے میڈیا میں اپنی شادی کی خبروں کو جھوٹا قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ پربھاس کی صرف بہترین دوست ہیں۔

انوشکا شیٹھی کے بعد اب پربھاس نے بھی شادی کی خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ جب بھی وہ شادی کری گے تو میڈیا کو بتا کر ہی کریں گے۔

جواب چھوڑیں