صوابی۔ کنڈل ڈیم میں کشتی ڈوب گئی . تین بچیاں جاں بحق . 35 افراد کو بچالیا گیا

v
3

مانیٹئرنگ ڈیسک صوابی:  (24 گھنٹے )

Boat Capsizes

خیبر پختون خوا میں کنڈل ڈیم صوابی میں کشتی ڈوب گئی جس کے باعث تین بچیاں جاں بحق ہو گئیں جب کہ 35 افراد کو بہ حفاظت نکال لیا گیا۔

صوابی کے کنڈل ڈیم میں گزشتہ رات کشتی ڈوبنے کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں 3 بہنیں ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں، ریسکیو ٹیم نے 35 افراد کو بچا لیا۔

ریسکیو ذرایع کا کہنا ہے کہ بچیوں کی لاشیں بھی ڈیم سے نکال لی گئی ہیں، جب کہ باقی افراد کو پہلے ہی بچا لیا گیا تھا۔

کشتی میں 38 افراد سوار تھے، جاں بحق بچیوں کا تعلق صوابی سے تھا، ریسکیو ذرایع نے بتایا کہ جاں بحق بچیوں کی لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں

پولیس کے مطابق مذکورہ افراد کنڈل ڈیم میں عید کے موقع پر سیر و تفریح کے لیے پہنچے تھے تاہم بد قسمتی سے کشتی چلنے کے بعد کچھ فاصلے پر ڈوب گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 35 افراد کو گزشتہ روز ہی باحفاظت نکال لیا گیا تھا تاہم آج 3 لاپتہ بچیوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

جواب چھوڑیں