بلوچستان ۔ چمن میں بم دھماکہ ۔ جے یو آآئی ف کے رہنما سمیت 3 افراد جاں بحق

Blast
7

مانیٹئرنگ ڈیسک چمن:  ( 24 گھنٹے )

Blast , Three Die

بلوچستان کے شہر چمن میں بم دھماکے سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولوی حنیف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسے۔

نجی ٹی و ی کے مطابق دھماکے میں جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا محمد حنیف سمیت 8 افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا جو مولانا محمد حنیف کے دفتر کے باہر کھڑی تھی، مولانا محمد حنیف کے دفتر سے باہر نکلتے ہی دھماکا  ہو گیا۔

مولانا محمد حنیف کو  زخمی حالت میں کوئٹہ منتقل کیا جارہا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ مولانا محمد حنیف جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر چمن یاسر دشتی نے جے یو آئی رہنما کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔

علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ بم دھماکے میں جے یو آئی رہنما اور 12 سالہ لڑکے سمیت 3 افراد جاں بحق اور 9 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

ابتدائی اطلاعات میں یہ بات سامنے آئی کہ دھماکا چمن کے علاقے تاج روڈ پر ہوا جس کے باعث وہاں موجود گاڑی کو بھی آگ لگ گئی۔

تبصرے بند ہیں.