بلاول بھٹو آج کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سےملاقات کریں گے

bilawal bhutto
10

مانیئٹرنگ ڈیسک (24 گھنٹے )

Bilawal , Nawaz Sharief

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو آج کوٹ لکھپت جیل لاہور میں نواز شریف سےملاقات کریں گے، ملاقات نوازشریف کےکمرے سے ملحقہ صحن میں کرائی جائےگی ، بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر نواز شریف سے ملنے جا رہا ہوں۔

دو بڑی جماعتوں کے قائدین بلاول بھٹواورنوازشریف کی ملاقات کے لئے کوٹ لکھپت جیل میں تیاریاں جاری ہے ، جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملاقات کاٹائم 2 بجے ہے، ملاقات نوازشریف کے کمرے سے ملحقہ صحن میں کرائی جائےگی۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات سےقبل جیل اورملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ اور مصطفیٰ نواز بھی نواز شریف سےملنے جائیں گے جبکہ حسن مرتضیٰ اورجمیل سومروبھی بلاول بھٹو کے ہمراہ ہوں گے۔

جواب چھوڑیں