بلاول بھٹو کا جج پر دباو سے متعلق ویڈیو پر گہری تشویش کا اظہار

bilawal bhutto media talks
12

مانیٹئرنگ ڈیسک (24 گھنٹے )

Bilawal Concern

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے نواز شریف کے خلاف مطلوبہ فیصلہ حاصل کرنے کے لیے ایک جج کو ویڈیو دکھا کر بلیک میل کرنے کے بیان پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ ایسا الزام لگایا گیا ہو بلکہ ماضی میں بھی اسی قسم کے الزامات سے ججوں پر دباﺅ ڈالا جاتا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ پاکستانی جمہوریت میں لگاتار اس قسم کے الزامات عائد ہوتے رہے ہیں۔

مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اعلی عدلیہ سے کہا ہے کہ اس سلسلے میں مناسب اقدامات کرے، اگر عدلیہ کسی وجہ سے اس معاملے کی طرف توجہ نہیں دیتی تو اپوزیشن جماعتوں کو چاہیے کہ وہ غوروخوض کے بعد متفقہ لائحہ عمل بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی افسوس ناک بات ہے کہ سیاسی حلقوں میں آج بھی ججوں پر دباﺅ ڈالنے اور مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے الزامات لگ رہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کرپشن کے مقدمات کے فیصلوں میں حزب اختلاف کے لیڈروں، ضمنی انتخابات میں حزب اختلاف کے امیدواروں کے خلاف اقدامات کے لیے اعلیٰ عدلیہ پر دباﺅ کی باتیں بھی ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کے ججوں کے خلاف ریفرنسوں کو بھی اسی تناظر میں دیکھا جا رہا ہے کہ حکومت کی جانب سے عدلیہ کی آزادی کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

جواب چھوڑیں