رانا ثنائاللہ کی گرفتاری سیاسی انتقامی کارروائی ہے ۔ بلاول بھٹو

bilawal bhutto
10

مانیٹئرنگ ڈیسک (24 گھنٹے )

Bilawal Bhutto

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ کی اینٹی نارکوٹکس فورس کے ہاتھوں  گرفتاری پر کہا ہے کہ اس سے سیاسی انتقامی کارروائی کی کھلم کھلا نشاندہی ہوتی ہے۔

 اپنے ٹوئٹر پیغام میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ ماضی میں پیپلز پارٹی کے خلاف سخت تنقید کیا کرتے تھے اور آجکل وہ موجودہ حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ گرفتاری سے حکومت کی کمزوری اور مایوسی بے نقاب ہوگئی ۔

جواب چھوڑیں