بیگم کلثوم نواز کی میت شریف میڈیکل سٹی پہنچا دی گئی

Begum Kulsoom Dead Body
21

مانیٹئرنگ ڈیسک (24 گھنٹے)

Begum Kulsoom

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی میت جاتی امراء میں واقع شریف میڈیکل سٹی پہنچا دی گئی۔

شہباز شریف اور شریف فیملی کے افراد شریف میڈیکل سٹی میں موجود ہیں، بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ شام پانچ بجے ادا کی جائے گی۔

اس سے قبل سابق بیگم کلثوم نواز کی میت پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے لندن سے لاہور پہنچی، شہباز شریف لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے پرواز پی کے 758 میں بیگم کلثوم نواز کی میت لے کر پاکستان پہنچے،جس نے تقریباً صبح 6 بج کر 50 منٹ پر لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی۔

کلثوم نواز کی میت کے ہمراہ شریف فیملی کے دیگر افراد آصف بیگ مرزا، خدیجہ مرزا، سائرہ صالح اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما اعجازگل، صائمہ طارق اور نرگس بٹ پاکستان آئے ہیں، تاہم نواز شریف کے بیٹے حسین اور حسن نواز پاکستان نہیں آئے۔

جواب چھوڑیں