کالعدم جماعت الدعوہ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے مدارس اور اداروں کا انتظام سنبھال لیا

Banned Organisations
7

مانیئٹرنگ ڈیسک (24 گھنٹے )

JUD ,FIF

وفاقی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں سندھ، پنجاب، بلوچستان اور اسلام آباد میں متعلقہ حکومتوں نے کالعدم تنظیم جماعت الدعوہ  اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن  کے کئی مدارس اور اداروں کو اپنے انتظام میں لے لیا یا پھر سیل کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے ماتحت محکمہ اوقاف نے وفاقی دارالحکومت میں کالعدم تنظیموں کے زیر انتظام مساجد و مدارس کا انتظام سنبھال لیا۔ضلعی انتظامیہ کے ایک اعلیٰ افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس بات کی تصدیق کی کہ محکمہ اوقاف نے ان مساجد کو مدارس کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے متعدد افراد کو حراست میں بھی لے لیا ہے

ذرائع کے مطابق جن مساجد و مدارس کا انتظام سنبھالا گیا ان میں مسجد قبا، مدرسہ خالد بن ولید، مدرسہ ضیاالقرآن، مدنی مسجد اور علی اصغر مسجد شامل ہیں، یہ تمام مساجد و مدارس وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں واقع ہیں۔اسی طرح محکمہ اوقاف نے مساجد کے نئے امام اور خطیب مقرر کردیے جبکہ مولانا یاسین کو مسجد قبا سے ہٹا کر مولانا عبدالحفیظ کو خطیب مقرر کردیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مدنی مسجد سے مولانا اظہر عباسی کو ہٹاکر مولانا عمر فاروق کو خطیب مقرر کردیا گیا جبکہ مسجد علی اصغر سے خطیب یارمحمد کی جگہ قاری محمد صدیق کو مقرر کیا گیا ہے۔ان تمام مساجد ومدارس کو نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد کے سلسلے میں حکومتی تحویل میں لیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں