جنوبی کوریا کی سیاح خاتون سے مبینہ زیادتی کی کوشش ۔ اے این ایف کانسٹیبل گرفتار

Rape Case
13

مانیٹرنگ ڈیسک ( 24 گھنٹے )

Attempt To Rape

گلگت بلتستان پولیس نے جنوبی کوریا سے آئی ہوئی خاتون سیاح کے مبینہ ریپ کی کوشش پر انسداد منشیات فورس (اے این ایف) کے کانسٹیبل کو گرفتار کرلیا۔

موقئر انگریزی روزنامے ڈان میں شائع خبر کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ 26 سالہ کورین سیاح سوجی ہئیون نے ضلع ہنزہ کے سوست پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی۔

اپنی درخواست میں خاتون سیاح نے بتایا کہ ملزم نے انہیں پیشکش کی تھی کہ اگر وہ ان کے ساتھ چلیں تو وہ انہیں علاقے کی سیر کروائے گا۔

اس پیشکش پر خاتون ان کے ساتھ چلی گئیں اور ملزم نے سیر کے ساتھ اپنے کتے بھی خاتون کو دکھائے۔

سیاح کا مزید کہنا تھا کہ جب انہوں نے مذکورہ شخص کو کہا کہ اب وہ اپنے دوست کے پاس واپس جانا چاہتی ہیں تو ملزم نے انہیں زبردستی ایک کمرے میں دھکا دے دیا اور انہیں نامناسب انداز میں چھونے لگا جس پر خاتون نے مزاحمت کی اور مدد کے لیے لوگوں کا پکارا۔

خاتون نے بتایا کہ ان کی آواز سن کر آس پاس موجود کسی فرد نے دروازہ کھول دیا اور وہ وہاں سے بھاگ نکلیں۔

دوسری جانب پولیس حکام نے بتایا کہ ضلع مردان کے رہائشی اے این ایف اہلکار عبدالقیوم کی سوست میں غیر ملکی خاتون سے ملاقات ہوئی تھی۔

جہاں اس نے خاتون کو اپنے پالتو کتے دکھانے کی پیشکش کی اور انہیں سوست میں ہی قائم اے این ایف کے دفتر لے جا کر ریپ کرنے کی کوشش کی۔

ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے مقدمہ درج کر نے کے بعد کانسٹیبل کو حراست میں لے لیا۔

دوسری جانب اسلام آباد میں موجود جنوبی کوریا کے سفیر نے وزارت داخلہ سے رابطہ کر کے اے این ایف اہلکار کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

پولیس کے مطابق تفتیش کے لیے ملزم کو عدالت میں پیش کرکے اس کا جسمانی ریمانٖڈ حاصل کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں