Media Group,Web News Tv,Fashion Magazine, Pakistan, Webtv,livetv

کشمیری بچی ریپ کیس: والد کی کیس منتقل کرنے کی اپیل

Justice For Ashifa
26

ویب ڈیسک(24گھنٹے)

Justice For Ashifa

 بھارتی ویب سائٹ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی عدالتِ عظمیٰ مقتول بچی کے والد کی اپیل پر آج سنوائی کرے گی۔

مقولہ کے والد کے وکیل کا کہنا تھا کہ جموں کی صورتحال دیکھتے ہوئے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ٹرائل پُر امن طریقے سے ممکن نہیں۔

وکیل نے بتایا کہ بچی کے والد نے سپریم کورٹ سے اس کیس کو کسی دوسری ریاست کی عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست کی ہے۔

ٹائمز آف اںڈیا کی رپورٹ کے مطابق جموں کی مقامی عدالت نے اس کیس کی چارج شیٹ کی نقول ملزمان کے حوالے کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 28 اپریل تک ملتوی کردی۔

ادھر بھارتی میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے متاثرہ خاندان کی وکیل نے خدشات کا اظہار کیا کہ انہیں ریپ کا نشانہ بنایا جاسکتا ہے اور قتل بھی کیا جاسکتا ہے۔

متاثرہ خاندان کی وکیل کا کہنا تھا کہ انہیں قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں، اور اب وہ سپریم کورٹ میں کہیں گی کہ ’میں خطرے میں ہوں، میری جان بچایے۔

جواب چھوڑیں