لندن ۔ پاک جنوبی افریقہ میچ ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سٹیڈیم پہنچ گئے

Army Chief London
14

مانیٹئرنگ ڈیسک لندن(24 گھنٹے )

World Cup 2019

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جانے والا میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم پہنچ گئے۔

ورلڈ کپ کے گروپ اسٹیج میں آج پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں مد مقابل ہیں اور دونوں ہی ٹیموں کے لیے یہ میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور بھی موجود تھے۔

آرمی چیف اسٹیڈیم میں اپنی نشستوں پر جانے کے لیے آگے بڑھے تو وہاں موجود پاکستانی شائقین نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کیے۔

اسٹیڈیم میں شائقین کے ساتھ موجود ایک تصویر میں آرمی چیف کے عقب میں اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان بھی موجود ہیں

جواب چھوڑیں