آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع

Army Chief
4

مانیٹئرنگ ڈیسک اسلام آباد (24 گھنٹے )

Term Extended

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کردی گئی۔

وزیراعظم آفس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے موجودہ مدت مکمل ہونے کے بعد سے جنرل قمر جاوید باجوہ کو مزید 3 سال کے لیے آرمی چیف مقرر کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آرمی چیف کی مدت میں توسیع کا فیصلہ علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال کے تناظر میں کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 29 نومبر 2016 کو جنرل راحیل شریف کی جگہ پاک فوج کی قیادت سنبھالی تھی، انہیں اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف نے فوج کی کمان کے لیے تعینات کیا تھا، جنرل قمر جاوید باجوہ کو فوج کی سربراہی جنرل راحیل شریف سے منتقل ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان کی سول حکومت کی تاریخ میں دوسری مرتبہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی گئی ہے۔

ان سے قبل سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی مدت ملازمت میں توسیع کی گئی تھی اور اس وقت ملک میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت تھی۔

جواب چھوڑیں