Media Group,Web News Tv,Fashion Magazine, Pakistan, Webtv,livetv

علاقائی امن و استحکام کا راستہ افغانستان سے ہو کر گزرتا ہے۔ آرمی چیف

Army Chief،Kasur
29

 کابل(24 گھنٹے)

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ علاقائی امن وسلامتی اور استحکام کا راستہ افغانستان سے ہو کر گزرتا ہے۔

وہ  افغانستان میں ڈیفنس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان نے اپنی سرزمین سے دہشت گردوں کے تمام ٹھکانے ختم کر دیے ہیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی بھی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو گی اور پاکستان بھی دوسرے ممالک سے ایسی ہی توقع رکھتا ہے

انہون نے کہا ۔کہ دہشت گرد 27 لاکھ افغان مہاجرین کی موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہیں، دہشت گرد پاک افغان سرحد پر مؤثر سیکیورٹی کی عدم موجود گی کا فائدہ بھی اٹھاتے ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ افغان مہاجرین کی آڑ میں دہشت گردی کرنے والوں کی بھی نشاندہی کی جا رہی ہے

اس سے قبل پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ نے آرمی چیف کے ڈیفنس کانفرنس میں شرکت کے لیے افغانستان پہنچنے  سے متعلق بتایا  تھا کہ کانفرنس میں کمانڈر سینٹ کام، کمانڈر ریزولوٹ سپورٹ مشن اور افغان آرمی چیف بھی شریک ہوں گے۔

جواب چھوڑیں