آزاد کشمیر میں آنےوالے زلزلے کے آفٹر شاکس جاری ۔ جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہوگئی

Earthquake
14

مانیٹئرنگ ڈیسک  :  ( 24 گھنٹے )

Earthquake , 30 Killed

آزاد کشمیر  کے علاقے میں گزشتہ روز آنے والے شدید زلزلے کے آفٹرشاکس  کا سلسلہ جاری ہیں، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے جبکہ متعدد زلزلہ متاثرین نے رات گھروں سے باہر گزاری۔

نجی ٹی وی کے مطابق 5.8  شدت کے زلزلے سے سب سے زیادہ آزاد کشمیر کے علاقے متاثر ہوئے اور مواصلاتی نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا ۔ آزاد کشمیر اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں , آنے والے خطرناک زلزلے کے آفٹر شاکس آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں اب تک محسوس کیے جا رہے ہیں جب کہ زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 30 ہو گئی ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز جہلم سے 5 کلو میٹر شمال کی طرف تھا جب کہ گہرائی زیر زمین 10

کلو میٹر تھا ماہرین کا کہنا ہے کہ زمین میں گہرائی کم ہونے کی وجہ سے قریبی علاقوں میں زیادہ نقصانات کا خدشہ ہے۔
زلزلے کے باعث جاتلاں میں مختلف مقامات پر سڑکیں دھنس گئیں جبکہ متعدد عمارتیں بھی تباہ ہوگئی جس کے باعث مواصلاتی نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا۔

رپورٹس کے مطابق زلزلے کے آفٹرشاکس کا سلسلہ جاری ہے اور رات گئے اور صبح کے اوقات میں بھی ان شاکس کو محسوس کیا گیا، جس کے بعد لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ اور قرآنی آیات کا ورد کرتے رہے۔

یہی نہیں بلکہ متعدد زلزلہ متاثرین نے رات گھروں سے باہر گزاری جبکہ خواتین اور بچے بھی مختلف مقامات پر کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور نظر آئے۔

دوسری جانب زلزلے سے متاثرہ افراد کے لیے پاک فوج، سول انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کا امدادی آپریشن جاری ہے اور مختلف علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجنمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹننٹ جنرل افضل نے اپنی ٹیم اور امدادی سامان کے ہمراہ میرپور کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

قبل ازیں آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجا فاروق حیدر نے بھی ہسپتال کا دورہ کیا تھا اور زلزلے سے متاثرہ افراد سے خیریت دریافت کی تھی۔

اس کے علاوہ معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بھی زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور زخمیوں سے ملاقات کی۔

دوسری جانب این ڈی ایم اے کی جانب سے زلزلے متاثرین کی بحالی کا کام جاری ہے اور اب تک 200 ٹینٹس، 800 کمبل اور 200 کچن سیٹس فراہم کیے جاچکے ہیں۔

این ڈی ایم اے نے بتایا کہ اب تک 452 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی، جس میں 160 افراد شدید جبکہ 292 معمولی زخمی بتائے گئے۔

جواب چھوڑیں