کنسرٹ میں 60 ہزار تماشائیوں میں ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کی شناخت

china
39

مانیٹئرنگ ڈیسک (24 گھنٹے)

China News

چین میں 60 ہزار کے ہجوم میں چہرہ شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق آو نامی ملزم جو معاشی جرائم میں ملوث تھا ۔ چین کے شہرنان جنگ میں معروف گلوکار جیکی جیونگ کا کنسرٹ دیکھنے آیا تھا

پولیس نے 31 سالہ ملزم کو گرفتار کیا تو وہ حیران رہ گیا۔ چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کو پولیس نے بتایا کہ ملزم آو کو ٹکٹ بوتھ پر کیمروں نے شناخت کیا جب ملزم کو گرفتار کیا گیا تو اسکے وہم وگمان میں بھی نہیں تھا ۔

ڈیلی اخبار کو پولیس آفیسر نے بتایا کہ ٹکٹ بوتھ پر نصب کیمروں میں انسانی چہرے کو شناخت کرنے کی ٹیکنالوجی ہے ۔

خیال رہے کہ چین مین حکومت نے نگرانی کے لیے 17 کروڑ سے زائد کیمروں کا نیٹ ورک نصب ہے

جواب چھوڑیں