آشیانہ کیس جھوٹ پر مبنی ہے ۔ میں نے قوم کی خدمت کی ہے ۔ شہباز شریف

Shabaz
6

مانیٹئرنگ ڈیسک لاہور  (24 گھنٹے )

Accountability Court

احتساب عدالت لاہور نے آشیانہ ریفرنس میں آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا اور رمضان شوگر مل ریفرنس میں قومی احتساب بیورو کو 26 جون کو حمزہ شہباز شریف کو عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

احتساب عدالت میں آشیانہ ریفرنس اور رمضان شوگر مل ریفرنس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف عدالت میں پیش ہوئے۔

جج نے نیب کے وکیل سے استفسار کیا کہ حمزہ شہباز کو آج کیوں پیش نہیں کیا گیا، جس پر نیب کے وکیل نے بتایا کہ رمضان شوگر مل کیس میں حمزہ شہباز جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں۔

جس پر عدالت نے نیب کو آئندہ سماعت پر حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔دوران سماعت شہباز شریف روسٹرم پر آئے، جس پر جج نے استفسار کیا کہ کیا آپ کچھ کہنا چاہتے ہیں؟

شہباز شریف نے عدالت کو بتایا کہ نیب نے بخدا فراڈ کیس بنایا ہے، ‘میں نے قوم کی خدمت کی ہے’۔ شہباز شریف نے عدالت کو بتایا کہ نیب نے بخدا فراڈ کیس بنایا ہے، ‘میں نے قوم کی خدمت کی ہے’۔

انہوں نے مزید کہا کہ آشیانہ کیس جھوٹ پر مبنی ہے، نیب قوم اور عدالت کا وقت ضائع کر رہی ہے، تمام کیس جھوٹ پر مبنی ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے شہباز شریف کو کیس میں حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی۔

جواب چھوڑیں