متحدہ عرب امارات کا معاشی تعاون دہائیوں پر مشتمل دوستی کا عکاس ہے۔ وزیراعظم عمران خان

PM Imran
9

مانیٹئرنگ ڈیسک( 24 گھنٹے)

Crown Prince

وزیراعظم عمران خان نے بیرونی ادائیگیوں میں توازن لانے کے لیے 3 ارب ڈالر کی معاونت پر یو اے ای کے ولی عہد کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زائد النہیان کے دورے پر مشترکہ اعلامیہ سامنا آگیا، جس میں کہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان سے یو اے ای کے ولی عہد کی ملاقات ہوئی۔

اعلامیے کے مطابق عمران خان اور شیخ محمد بن زائد کےد رمیان باہمی تعلقات، عالمی و علاقائی امور سمیت کئ معاملات پر تبادلہ خیال ہوا۔

وزیراعظم عمران خان نے توازن ادائیگی کے لئے 3 ارب ڈالر کی سپورٹ پر ولی عہد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ متحدہ عرب امارات کا معاشی تعاون دہائیوں پر مشتمل دوستی کا عکاس ہے۔

اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماوں نے تاریخی تعلقات کو مزید مفید بنانے کے عزم کا اعادہ کیا،اس موقع پر پاکستان اور یو اے ای کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔

فریقین نے دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں جاری تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا،اس دوران وزیراعظم نے ولی عہد کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔

اعلامیے کے مطابق آیندہ ماہ ابوظبی میں پاکستان امارات کے وزارتی کمیشن کا اجلاس ہو گا۔

وزیراعظم عمران خان نے یو اے ای کو سال 2019ء کو برداشت کا سال قرار دینے پر مبارک باد دی۔

جواب چھوڑیں