ملک میں مسلسل دوسرے روز بھی شدید بارشیں ۔ 39 افراد جاں بحق

Rain
18

مانیئٹرنگ ڈیسک (24 گھنٹے )

Torrential Rains

پنجاب اور بلوچستان میں مسلسل دوسرے روز بھی شدید بارشوں کے باعث مزید 6 افراد جاں بحق ہوگئے جس سے ملک بھر میں بارشوں سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 39 ہو گئی ہے۔

بلوچستان میں خراب موسم کے باعث ہونے والے حادثات میں 4 بچے جاں بحق ہوئے جن میں سے 2 باغ کے علاقے کے رہائشی تھے جہاں مکان کی چھت گرنا ان کی زندگی کے خاتمے اور والدین کو زخمی کرنے کی وجہ بنا۔

ملک بھر میں جاری حالیہ بارشوں سے مختلف حادثات کی وجہ سے  انتالیس افراد جاں بحق اور ایک سو پینتیس زخمی ہو گئے ۔

این ڈی ایم اے کے ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں جاری بارشوں سے 10 افراد جاں بحق جبکہ 56 زخمی ہو گئے، بلوچستان میں 11 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق فاٹا میں بھی حالیہ بارشوں سے 12 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہو گئے جبکہ سندھ میں بارشوں سے 5 افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہوئے ہیں۔

این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابقملک کے مختلف حصوں میں جاری حالیہ بارشوں سے 80 گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

جواب چھوڑیں