عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز بھی سنت ابراہیمی ؑ کی ادائیگی جاری

Eid Al Adha
9

مانیٹئرنگ ڈیسک  (24 گھنٹے )

2nd Day, Eid Al Adha

 عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز بھی حضرت ابراہیم ؑ کی سنت کو زندہ کرتے ہوئے فرزندان اسلام جانوروں کی قربانی کر رہے ہیں۔

ملک بھر میں گذشتہ روز کی طرح آج بھی قربانی کا سلسلہ جاری ہے، جو لوگ قصائی نہ ملنے کے سبب عید کے پہلے دن سنت ابراہیمیؑ ادا نہیں کر سکے وہ آج اپنا فرض ادا کر رہے ہیں۔ قربانی سے فراغت کے بعد مزے مزے کے پکوانوں کی تیاری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ مہندی لگائے اور چوڑیاں ہاتھوں میں پہنے خواتین کا زیادہ تر وقت کچن اور عید پر آنے والے مہمانوں کی آو بھگت میں گزر رہا ہے۔

رواں سال عید الاضحیٰ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کا شکار کشمیریوں سے منسوب ہونے کے باعث مذہبی عقیدت اور سادگی سے منائی جارہی ہے۔

کراچی میں بارش کا پانی سڑکوں پر اب تک جمع ہے جس کے باعث انتظامیہ کو صفائی اور آلائشیں اٹھانے میں مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے جگہ جگہ کیچڑ اور گندگی کے ڈھیر نظر آرہے ہیں۔

قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کا کام سست روی سے جاری ہے جس کی وجہ سے شہر کی سڑکوں پر آلائشوں کے انبار لگے ہیں۔

بارش کے پانی اور آلائشوں سے اٹھتے تعفن نے شہریوں کے لیے سانس لینا محال کردیا ہے اور اس صورتحال سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

جواب چھوڑیں