رحیم یارخان: سسرالیوں کے ہاتھوں مبینہ طور پر جلایا گیا 22 سالہ نوجوان دم توڑ گیا

Death
40

رحیم یار خان(24گھنٹے)

Crime

صوبہ پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں سسرالیوں کی جانب سے مبینہ طور پر جلایا گیا 22 سالہ نوجوان دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق ساجد اپنی ناراض بیوی کو منانے کے لیے بستی امانت علی میں اپنے سسرال گیا تھا، جہاں مبینہ طور پر سسرالیوں نے پیٹرول چھڑک کر اسے آگ لگادی تھی۔

ساجد نشتر اسپتال ملتان میں زیر علاج تھا، ڈاکٹروں کے مطابق اس کے جسم کا 80 فیصد حصہ جھلس کر متاثر ہوا تھا۔

پولیس کے مطابق اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ یہ واقعہ خودکشی ہے یا نوجوان کو قتل کیا گیا۔

جواب چھوڑیں