بلوچستان کوسٹل ہائی وے واقعے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ

Coastal Highway
11

مانیئٹرنگ ڈیسک اسلام آباد (24 گھنٹے

FO Spokesmen

 دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچستان کوسٹل ہائی وے واقعے میں  بیرونی ہاتھ ملوث ہے جسے جلد بے نقاب کیا جائے گا

۔دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ میں بلوچستان میں پیش آنے والے ہائی وے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی

۔ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ بلوچستان دہشت گردی میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے جس کو جلد بے نقاب کیا جائے گا،بھارت بلوچستان میں ملوث رہا اس لیے کلبھوشن وہاں سے پکڑا گیا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں مفاہمتی عمل کیلئےسہولت کاری جاری رکھےگاگزشتہ بریفنگ کےدوران ریمارکس کاغلط مطلب لیاگیا۔

 یاد رہے مکران کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے قریب گزشتہ شب دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں نامعلوم دہشت گردوں نے شناخت کے بعد فائرنگ کر کے 14 افراد کو قتل کردیا۔ ذرائع کا کہنا تھا تمام افرادکوبسوں سے اتار کرقتل کیاگیا۔

جواب چھوڑیں