لاہور ۔ احتساب عدالت نے مریم نواز کا14 دن کا ریمانڈ دے دیا ۔

Maryam Nawaz
8

مانیٹئرنگ ڈیسک لاہور (24 گھنٹے )

Maryam Nawaz Remand

چوہدری شوگر ملز کیس میں تفتیشی رپورٹ میں ایک اور شوگر مل کا انکشاف ہوا اور بتایا گیا مریم نواز، نوازشریف اور شریک ملزموں نے 2000ملین کی منی لانڈرنگ کی۔

نجی نیوز چینل کے مطابق نیب کے تفتیشی افسر کی جانب سے جمع کرائی گئی تفتیشی رپورٹ میں کہاگیاہے کہ مریم نواز، نوازشریف اور شریک ملزموں نے2000ملین کی منی لانڈرنگ کی ، ان کےاثاثے ذرائع آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے۔

تفتیشی رپورٹ میں مریم نواز کو منتقل ہونے والے شئیرز کی تفصیلات بھی بتائی گئیں ہیں اور کہا گیا مریم نواز کو 2008 میں سعید سیف بن جبر اسعیدی کی جانب سے 94 لالکھ 9 ہزار شئیر منتقل ہوئے جبکہ شیخ ذکا الدین نے 20 لاکھ 21 لاکھ 760 شئیرز منتقل کیے۔

رپورٹ کے مطابق ہانی احمد جمون کیجانب سے مریم صفدر کو 97 ہزار شئیرز منتقل کیے گیے جبکہ 2010 میں مریم صفدر نے یوسف عباس کو 70 لاکھ شئیرز منتقل کیے اور اسی سال مریم نواز نے نواز شریف کو 50 لاکھ شئیرز منتقل کیے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ میاں نوازشریف اورمریم کےا یسے ذرائع نہیں تھے جس سے مل خریدی جاتی، بعدمیں مل بیچ دی گئی، نئے مالک کو بھی طلبی کے نوٹس جاری کئےگئےہیں۔

واضع رہے آج احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی صدر مریم نواز اور بھتیجے یوسف عباس کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا ، جہاں عدالت نے مریم نواز اور بھتیجے یوسف عباس کے جسمانی ریمانڈ میں 14دن کی توسیع کردی اور دونوں کو 4 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا۔

جواب چھوڑیں