شکار پور ۔ زہریلی چاٹ کھانے سے 100 بچوں کی حالت خراب ۔ ہسپتال منتقل

Children
15

مانیٹئرنگ ڈیسک شکار پور (24 گھنٹے )

Poisonous Fruit Chaat

سندھ کے ضلع شکار پور میں زہریلی چاٹ کھانے سے 100 بچوں کی حالت تشویش ناک ہوگئی، بچوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، گورنر سندھ عمران اسمعیل نے نوٹس لے لیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق شکار پور کے علاقے نیو امروٹ میں پیش آیا جہاں عید کے پہلے روز نمازِ عید کے بعد بچوں نے بازار کا رخ کیا۔

مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے بچوں نے بازار میں چاٹ کھائی تھی ، جس کے کچھ دیر بعد ان کی طبیعیت ناساز ہوگئی ، جس کی بنا پر انہیں ابتدائی طور پر لکھی غلام شاپ تعلقہ اسپتال منتقل کیا گیا۔

کثیر تعداد میں بچوں کے بیمار ہونے کی اطلاع ملتے ہی شکار پور کےسول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کرکے انہیں اسپتال طلب کیا گیا اور بچوں کو مزید نگہداشت کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سندھ کے صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ اسپتال پہنچے اور انہوں نے متاثرہ بچوں کی عیادت کرتے ہوئے ان کے والدین کو حکومت کی جانب سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔

سول اسپتال کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ اویس سومرو کا کہنا ہے کہ بچوں کو فوری طبی امداد فراہم کردی گئی ہے اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ، تمام بچے آئندہ 24 گھنٹوں میں اپنے گھر جاسکیں گے۔

جواب چھوڑیں