ڈیڈ لائن کا ٓاخری روز۔ جے یو آہی (ف) کا اجلاس جاری

Azadi March
5

مانیئٹرنگ ڈیسک اسلام ٓاباد (24 گھنٹے )

Azadi March

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت جے یو آئی کی مرکزی شوریٰ کا اجلاس جاری ہے ۔ اجلاس میں وزیراعظم کو مستعفی ہونے کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن کے بعد کی حکمت عملی سمیت مختلف تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن کی زیر صدارت اجلاس میں جمیعت علمائے اسلام (ف) کی مرکزی شوریٰ کے ارکان اور صوبوں کے امیر شریک ہیں۔ اجلاس میں حکومت کو دی گئی ڈیڈ لائن کے بعد اگلی حکمت عملی پر حتمی مشاورت اور پلان بی پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطا بق ک اجلاس میں پلان بی پر بھی مشاورت کی جا رہی ہے جب کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی طرف سے ڈی چوک جانے کی مخالفت کے بعد کی صورت حال پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
اجلاس میں رہبر کمیٹی کی طرف سے احتجاج کو ملک گیر پھیلانے، شٹر ڈاون ہڑتال اور سڑکیں بند کرنے کی تجاویز پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں مولانا فضل الرحمان آج پنڈال میں اہم اعلان کریں گے۔

جواب چھوڑیں