Media Group,Web News Tv,Fashion Magazine, Pakistan, Webtv,livetv

لاہور ائرپورٹ پر سعودی عرب ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام

lahore airport
60

لاہور(24گھنٹے)

علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

لاہور میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورسز (اے این ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے ڈھائی کلو ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ ملزمان مجید احمد اور شمیم اختر ایمریٹس ائیر کی پرواز 623 سے جدہ جارہے تھے اور انہوں نے ہیروئن تھرماس میں چھپا رکھی تھی۔ اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ فیملی کے ہمراہ محمد ازان نامی بچہ بھی ہے، ملزمان کو تفتیش کے لیے حوالات منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 2 روزقبل علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پربیرون ملک جانے والی غیرملکی دوشیزہ کے سامان سے 9 کلو ہیروئن برآمد ہوئی تھی، جس کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں 15 کروڑ روپے تھی۔

 

جواب چھوڑیں