شانگلہ ۔ چھٹی جماعت کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے الزام میں 2 افراد گرفتار

girl rape
9

مانیٹئرنگ ڈیسک شانگلہ ( 24 گھنٹے )

School Girl

خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ میں پولیس نے چھٹی جماعت کی طالبہ سے ریپ کے الزام میں 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

نجی نیوز چینل کے مطابق ضلع شانگلہ کے علاقے لنلونی میں پیش آنے والے مذکورہ واقعے سے متعلق ایف آئی آر درج ہونے کے بعد گرفتاری عمل میں آئی۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ آلپوری پولیس اسٹیشن کے اہلکاروں نے لنلوئی علاقے میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر سلطان ولی اور رحمٰن الدین کو حراست میں لے لیا۔

مشتبہ ملزمان کے خلاف مقدمہ واقعے کے اگلے روز درج ہوا تھا۔

بتایا گیا کہ 10 سالہ متاثرہ لڑکی اپنے والد تازہ گل کے ہمراہ آلپوری پولیس اسٹیشن پہنچی اور زیر حراست مشتبہ ملزمان کے خلاف بیان دیا کہ اسکول سے گھر جاتے ہوئے ملزمان نے جنسی تشدد کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ لڑکی کے بیان کے مطابق ’دونوں ملزمان سلطان ولی اور رحمٰن الدین لڑکی کو پکڑ کر کھیتوں میں لے گئے جہاں انہوں نے بچی کا ریپ کیا‘۔

متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ ’ریپ کے بعد ملزمان نے چاقو دیکھا کر دھمکی دی اور 200 روپے ہاتھ میں تھما کر کہا کہ اگر کسی کو بتایا تو قتل کردیں گے۔

لڑکی کے مطابق ’وہ گھر پہنچی تو والدین موجود نہیں تھے اور جب وہ گھر آئے تو سارا واقعہ انہیں سنایا‘۔

اس ضمن میں پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ آلپوری میں ضلعی ہسپتال کے ڈاکٹروں نے لڑکی کے ساتھ ریپ کی تصدیق کردی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف دفعہ 376، 506، 48 اور 53 کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

جواب چھوڑیں