سندھ میں ملازمتیں میرٹ پر دی جارہی ہیں: آصف زرداری

Asif Zardari
47

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ سندھ میں ملازمتیں میرٹ پر دی جا رہی ہیں۔ پیپلز پارٹی سندھ کو ماڈل صوبہ بنائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے نواب شاہ میں پیپلز سیکریٹریٹ کا افتتاح کردیا۔

آصف زرداری نے پیپلز سیکریٹریٹ میں کارکنان سے ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر انہوں نے کارکنان کو الیکشن مہم تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سندھ کو ماڈل صوبہ بنائے گی۔ سندھ میں جاری منصوبے مکمل کیے جا رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں لاکھوں افراد کو روز گار دیا گیا ہے۔ سندھ میں ملازمتیں بھی میرٹ پر دی جا رہی ہیں۔

جواب چھوڑیں