Media Group,Web News Tv,Fashion Magazine, Pakistan, Webtv,livetv

سعودی عرب میں پٹرول پمپ پر پہلی خاتون انچارج

Petrol Pump
53

ریاض(24گھنٹے)

سعودی عرب میں حال ہی میں تعمیرکردہ ڈیجیٹل پٹرول پمپ اسٹیشن پرتاریخ میں پہلی بار خاتون کو انچارج مقرر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق موجودہ ولی عہد محمد بن سلمان وژن 2023 کے تحت قدامت پسندی سے جڑی تمام رسومات کا خاتمہ کررہے ہیں جس کا مقصد ایک روشن خیال سعوری عرب بنانا ہے جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اب سعودی خواتین معیشت میں اپنا بھرپور حصہ ڈال رہی ہیں۔

سعودی تاریخ میں پہلی بار پٹرول پمپ کی انچارج بننے والی خاتون مرفت بخاری نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پٹرول پمپ سعودی تاریخ میں سب سے منفرد قائم کیا گیا ہے جہاں تمام تر انتظامات بہتر اور معیاری ہیں۔

پہلی خاتون انچارج نے دیگر خواتین کے لئے خود کو ایک مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب خواتین کو آگے آنا چاہیے اور بڑھ چڑھ کر معاشی سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہیے‘ اس میں کوئی اچھنبے کی بات نہیں بلکہ یہ خواتین کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہے۔

واضع رہے یہ پٹرول پمپ اسٹیشن سعودی عرب میں بہترین خدمات فراہم کرنے والا پہلا ڈیجیٹل اورماڈل پیٹرول اسٹیشن ہے جس میں کسی بہترین ہوٹل کی منند رہائش کا انتظام بھی ہے جہاں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔

جواب چھوڑیں