ادیتیا رائے کپور رومانٹک ولن بنیں گے؟

Aditya Rai Kapoor
59

ویب ڈیسک(24گھنٹے)

اطلاعات ہیں کہ رومانٹک میوزک فلم ’عاشقی 2‘ سے شہرت حاصل کرنے والے ہیرو ادیتیا رائے کپورآنے والی ایک فلم میں ولن کے کردار میں نظر آئیں گے۔

تاہم ادیتیا رائے کپور برے نہیں بلکہ ’ایک ولن‘ کے سدھارتھ ملہوترا کی طرح اچھے اور رومانٹک ولن کے روپ میں نظر آٗئیں گے۔

2014 کی ہٹ فلم ’ایک ولن‘کے سیکوئل بنانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، جس میں سدھارتھ ملہوترا کی جگہ ادیتیا رائے کپور ایکشن میں نظر آئیں گے۔

ایسٹرن آئی کے مطابق فلم ساز موہت سوری نے اپنی کامیاب ایکشن فلم کا سیکوئل بنانے کی تیاری مکمل کرلی، جب کہ اس حوالے سے انہوں نے ادیتیا رائے کپور سے بھی رابطہ کیا ہے۔

فلم کی ٹیم کے قریبی ذرائع کے مطابق ادیتیا رائے کپور نے سیکوئل فلم کے اسکرپٹ کو پسند کرتے ہوئے اس میں کردار ادا کرنے کی رضامندی بھی ظاہر کردی۔

موہت سوری سیکوئل فلم کے اسکرپٹ کو مکمل کرنے میں مصروف ہیں، جب کہ ساتھ ہی وہ ادیتیا رائے کپور کو مرکزی کردار میں کاسٹ کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کرچکے ہیں، تاہم اس حوالے سے حتمی طور پر کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ کہ سیکوئل فلم کا نام کیا رکھا جائے گا، اور اسے کب تک ریلیز کیا جائے گا، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ اسے آٗئندہ برس کے آغاز میں ریلیز کیا جائے گا۔

ابھی تک فلم کی دیگر مرکزی کاسٹ کے حوالے سے بھی کوئی پیش رفت سامنے نہیں آسکی۔

خیال رہے کہ 2014 میں ریلیز ہونے والی ’ایک ولن‘ میں سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ شردھا کپور، رتیش دیش مکھ، کمال راشد خان اور آمنہ شریف نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

فلم ساز موہت سوری چاہتے ہیں کہ وہ سیکوئل میں دوسرے اداکاروں کو مرکزی کرداروں کے لیے کاسٹ کریں، اس لیے خیال کیا جا رہا ہے کہ رتیش دیش مکھ ایک بار پھر اپنا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔

اس سے قبل موہت سوری اور ادیتیا رائے کپور 2013 کی میوزک رومانٹک فلم ’عاشقی 2‘ میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں، تاہم موہت سوری کی دونوں فلموں کی مرکزی اداکارہ شردھا کپور ہی تھیں۔

اس لیے یہ بھی خیال کیا جا رہا ہے کہ ’ایک ولن‘ کے سیکوئل میں بھی اسے کاسٹ کیا جاسکتا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.