پاکستان سکھوں کی شادیاں رجسٹر کرنیوالا پہلا ملک پنجاب اسمبلی میں بل متفقہ طور پر منظور

sikh
59

لاہور( 24 گھنٹے)

پنجاب اسمبلی میں صوبہ پنجاب میں بسنے والی سکھ برادری کی شادیوں کی رجسٹریشن کا بل ’پنجاب سکھ انند کراج میرج ایکٹ 2017‘ متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا

نجی نیوز چینل کے مطابق  پنجاب اسمبلی سے منظوری کے بعد پاکستان دنیا میں سکھوں کی شادیاں رجسٹر کرنیوالا پہلا ملک بن گیا ہے جبکہ یہ بل پنجاب حکومت کے پانچ پارلیمانی سالوں میں منظور ہونے والا پہلا پرائیویٹ ممبر بل ہے۔۔

سکھوں کی شادی کے اندراج کے لیے بل اقلیتی رکن اسمبلی رمیش سنگھ آڑورا نے پیش کیا تھا۔

اسمبلی میں پیش کئے گئے بل کے متن کے مطابق 18 سال سے کم عمر سکھ لڑکے یا لڑکی کی شادی رجسٹر نہیں ہوگی جبکہ باپ کی نسل میں سکھوں کی شادی نہیں ہو سکے گی۔

اس کے علاوہ شادی کے لیے 4 پھرے اور گورو گرنت (مذہبی) کتاب ضروری ہوگی۔

بل کے مطابق شادی کے اندراج کے لیے رجسٹرار مقرر ہوگا جبکہ شادی کی رجسٹریشن کا سرٹیفکیٹ بھی جاری ہوگا۔

بل پیش کرتے ہوئے رمیش سنگھ آڑوڑا نے کہا کہ دنیا میں پاکستان واحد ملک ہے جو سکھ میرج رجسڑ کرے گا، جبکہ بھارت میں ہماری ابھی تک شادیاں ہندو میرج ایکٹ کے تحت رجسڑ ہوتی ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل شادیوں کا اندراج گورداورے میں کروایا جاتا تھا۔

بعد ازاں پنجاب سکھ انند کراج میرج ایکٹ 2017 پنجاب اسمبلی نے متفقہ طور پر منظور کرلیا

خیال رہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد بھارت میں آباد ہیں تاہم یہاں بھی سکھوں کے لیے علحیدہ سے کوئی میرج ایکٹ نہیں اور سکھوں کی شادیاں ہندو میرج ایکٹ کے تحت رجسٹر کی جاتی ہیں۔

جواب چھوڑیں